شاہ سلمان نےانصاف کی نئی تاریخ رقم کر دی عام شہری کی درخواست پر دبنگ حکم جا ری کر دیا

20  جولائی  2017

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے منفرد انصاف پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،شہریوں پر تشدد کے مرتکب شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری

اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا گیا ہے۔شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور نہ ہی کوئی اپنے مقام مرتبے یا خاندانی اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کرسکتا ہے اس لئے حکام کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کرنے والے شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں اور جب تک شرعی عدالت کوئی فیصلہ نہ دے اس وقت تک شہزادے سمیت کسی کو بھی رہا نہ کیا جائے۔سعودی فرمانروا نے حکم دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں جب کہ عام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے منفرد انصاف پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،شہریوں پر تشدد کے مرتکب شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…