بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

75 سال بعد گلیشیئر سے کس کی حنوط شدہ لاشیں مل گئیں؟

datetime 20  جولائی  2017 |

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں 75 برسوں سے لاپتہ ایک جوڑے کی حنوط شدہ لاشیں مل گئیں۔ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے ایک گلیشیئر سے ملنے والی دو حنوط شدہ لاشوں کی حتمی شناخت ہوگئی ، یہ لاشیں مقامی شادی شدہ جوڑے 40 سالہ مارسیلیں دُومُولیں اور اس کی 37 سالہ بیوی فرانسین کی ہیں، جو تین چوتھائی صدی قبل اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ان دونوں افراد کی لاشیں قریب سانفلوئے رون نامی گلیشیئر کے علاقے میں سطح سمندر سے 8,580 فٹ کی بلندی سے ملی ہیں،

اس جوڑے نے ایسے لباس پہن رکھے تھے، جو دوسری عالمی جنگ کے دور میں استعمال کیے جاتے تھے، اس کے علاوہ ان لاشوں کے قریب سے ایک بیک پیک، ایک گھڑی، ایک بوتل اور ایک کتاب بھی ملی۔‘‘سوئس پولیس کے مطابق آج سے 75 برس قبل 15 اگست 1942ء کے روز یہ سوئس جوڑا اس وقت اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جب وہ اپنے گھر سے پہاڑی علاقے میں قائم ایک باڑے میں رکھے گئے اپنے جانوروں کو چارہ ڈالنے کے لیے نکلا تھا جبکہ اسی علاقے میں ایک اسکیئنگ ایریا کی انتظامیہ کے ملازمین بھی تھے۔والیس کی پولیس کے مطابق شاید یہ جوڑا ساڑھے سات عشرے قبل کسی پہاڑی حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا تھا، یہ لاشیں اس وقت ملی تھیں، جب اسکیئنگ گراؤنڈ کے ملازمین علاقے کے اسکیئنگ کے لیے محفوظ ہونے کا جائزہ لے رہے تھے۔علاقائی پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 1925ء سے لے کر اب تک لاپتہ ہو جانے والے ایسے کئی مقامی اور غیر مقامی افراد کے ناموں کی فہرست موجود ہے، جو اچانک غائب ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ ایلپس کے پہاڑی علاقے میں اچانک کسی بڑے برفانی تودے کے گرنے یا گلیشیئر کے ٹوٹ جانے سے تحفظ کے لیے ایسے معائنے اسکیئنگ کے ہر سیزن میں کیے جاتے ہیں اور اور جب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے لگتے ہیں تو لاپتہ افراد کی لاشیں بھی ملنا شروع ہو جاتی ہیں، جو اکثر کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے گلی سڑی ہوئی بھی نہیں ہوتیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…