اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق شہزادے کے خط کی تصدیق قطری وزارت خارجہ نے کی ہے۔ حمد بن جاسم کا خط جے آئی ٹی کو موصول ہو گیا ہے جو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔ خط کے متن میں شیخ حمد نے ایک بار پھر جے آئی ٹی کو دوحا آنے کی دعوت دی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو ملاقات کے لئے پہلے جو خط بھجوایا تھا اس کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں۔
جے آئی ٹی آئندہ ہفتے دوحا آ کر میرے پہلے 2 خطوط کی تصدیق کر سکتی ہے۔خط میں قطری شہزادے نے یہ بھی کہا کہ یقین دہانی کرائی جائے کہ مجھ پر پاکستانی قانون کا اطلاق نہیں ہو گا۔یاد رہے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے جہاں فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل دیئے جا رہے ہیں۔قطری شہزادے کا ایک اور خط آنے سے کیس کے دیگر فریقین میں ایک بار پھر پریشانی لیر دوڑ گئی ہے۔