بیونس آئرس(آئی این پی )ارجنٹائن میں جولائی کے سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک پہنچ گیا، پہاڑی مقامات پر برف باری سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیا اور یورپ گرمی کی لپیٹ میں جبکہ ارجنٹینا میں ریکارڈ سردی نے ہر چیز منجمد کر دی۔
شدید سردی کے باعث کئی شہروں میں پارہ منفی 13 ڈگری تک نیچے چلا گیا۔ حد نگاہ تک برف ہی برف ہو گئی جبکہ پارکوں میں گاڑیاں جم کر رہ گئیں۔ دوسری جانب برف کے گرتے گالوں نے سیاحتی مقامات کے حسن کو دوبالا کر دیا۔ شہریوں نے سانتا کلازا بنایا اور سلائیڈنگ سے خوب محظوظ ہوئے۔