بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

2050 تک دنیا کا کیا حال ہوگا؟عالمی ماہرین نے لرزہ خیز پیش گوئیاں کردیں

datetime 13  جولائی  2017 |

برلن(این این آئی)عالمی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 2050 تک دنیا کی آبادی 10 ارب کے آس پاس پہنچ جائے گی لیکن زرعی زمین سے اناج پیدا کرنے کا عمل روایتی ہونے کی وجہ سے اناج کی کمی کا خدشہ ہے جو بھوک پھیلنے کا سبب ہوگا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ آبادی میں افزائش کا عمل مسلسل جاری ہے لیکن زمین کا رقبہ اتنا ہی ہے اورشہروں کے پھیلاو کے باعث زیر کاشت رقبہ کم ہورہا ہے۔

اس وقت بھوک کے پھیلنے کی کیفیت یہ ہے کہ ہر9 میں سے ایک شخص خوراک سے محروم ہے۔ اناج میں کمی کی ایک وجہ زمین کی زرخیزی میں کمی بھی بتائی جاتی ہے۔اس صورتحال پر سماجی ماہرین کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کا عمل روکنا ناممکن ہے۔ 2030 میں دنیا کی آبادی آٹھ ارب ساٹھ کروڑ کے لگ بھگ ہو جائے گی جبکہ 2050 میں یہ آبادی دس ارب کے قریب پہنچنے کا امکان ہے اور آبادی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 83 برس بعد زمین پر11 ارب سے زائد نفوس بستے ہوں گے۔سماجی ماہرین کا خیال ہے کہ زمین پر پیدا ہونے والے اناج سے خوراک کم نہیں ہوئی ہے لیکن اصل مسئلہ اس کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ماہرین کے مطابق خوراک کھانے سے زیادہ ضائع کی جاتی ہے اور یہی بھوک میں افزائش کی بنیاد ہے۔ اس عمل میں ضروری ہے کہ خوراک کے ضائع ہونے کے سلسلے کو کسی طرح روکا جائے اور اگر ایسا ہو جاتا ہے تو بھوک کا نشان مٹانا آسان ہو گا۔زرعی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زمین بردگی کا عمل جاری ہے اور کئی زرعی علاقے اب کاشت کے قابل نہیں رہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ زیرزمین پانی کی کمیابی اور نمکیات میں اضافہ بھی ہے۔زرعی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مسلسل کاشت سے زمین کی زرخیزی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس وقت زمین سے فی نفوس 4 ہزار کیلوریز پیدا کی جا رہی ہیں اور یہ ہر انسان کی ضرورت سے دو گنا ہے، اگر اقوامِ عالم کوئی استعمال کا بہتر نظام واضح کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو کم از کم موجودہ آبادی کے لیے خوراک کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں رہے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…