اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمیم کی روپوشی اور حمد بن جاسم کا ظہور،قطر کے دھوکے کا پول کھل گیا

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت قطر میں حکومت چلانے والی شخصیت تمیم بن حمد نہیں بلکہ ان کے والد حمد بن خلیفہ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رپورٹ خلیجی امور کے ماہر محقق سائمن ہینڈرسن نے لکھی ہے۔ اس میں دوحہ میں جاری سازشی انتظامات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے والد حمد بن خلیفہ کی پوری طاقت کے ساتھ واپسی ہوئی ہے تا کہ وہ حالیہ بحران میں تمام امور کو چلا

سکیں۔ اگرچہ خود تمیم بن حمد خلیجی اور عرب مطالبات کا مثبت جواب دینے کا رجحان رکھتے ہیں مگر ان کے والد جو سعودی عرب کے لیے منافرت اور امارات اور بحرین کے خلاف جارحیت کا موقف رکھتے ہیں انہوں نے اِن مطالبات کے حوالے سے سخت گیر رویہ اپنا رکھا ہے۔ اس میں حمد بن خلیفہ کی شخصیت کے نفرت آمیز مزاج اور نسل پرستانہ قبائلی وابستگی کا بڑا ہاتھ ہے۔علاوہ ازیں امیر قطر تمیم کا مشکوک طور پر روپوش ہو جانا اور میڈیا میں حمد بن جاسم کا گفتگو کے لیے اس طرح نمودار ہونا کہ گویا وہ اپنے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کے سابق عہدوں پر اب بھی براجمان ہیں.. یہ امور فریب کے اْس منصوبے کا پول کھول رہے ہیں جس کا مقصد دہشت گردی کی سرپرستی اور سپورٹ کے ذریعے خطے کے ہر مفاد کے خلاف بغض و عناد رکھنا ہے۔فارن پالیسی جریدے کے مطابق قبائلی وجوہات اور سینئر شخصیات کے ساتھ برتاؤ کے سبب حمد کو آل ثانی خاندان تک میں کوئی مقبولیت اور اعتماد حاصل نہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…