جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑوں کے معاملے میں چھوٹے بھی کود پڑے،دبئی پولیس چیف کا قطر کے بارے میں حیرت انگیزدعویٰ

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی پولیس کے سابق سربراہ ضاحی خلفان نے کہا ہے کہ وہ خلیجی عرب ممالک کے قطر کے ساتھ جاری موجودہ بحران کے فوری حل کے لیے کوئی زیادہ پْرامید نہیں ہیں۔ ہم فی الوقت یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ دوحہ کے معاملات کو کون چلا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ضاحی خلفان عرب ٹی وی سے بات چیت کررہے تھے،انھوں نے کہاکہ میرے خیال میں قطری عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قسمت خلیجی بھائیوں کے ساتھ وابستہ ہے جبکہ قطری حکومت ہمسایہ ممالک کے مطالبات کا جواب دینے میں ہچکچا رہی ہے۔ضاحی خلفان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں قطر اپنی سیاست میں تبدیلی لانے میں بنیادی طور پر دلچسپی نہیں رکھتا ہے جبکہ اس کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک میں مزاحمت کاری پر اکسانے کی رہی ہے۔سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے کویتی حکومت کی درخواست پر قطر کو مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دی گئی دس روز کی ڈیڈلائن میں اڑتالیس گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔ان چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کا بدھ کو قاہرہ میں اجلاس ہوگا اور اس میں مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں قطر کے خلاف آیندہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…