لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ اب حاضرین فلک شگاف نعروں سے خون بھی گرمائیں گے اور دنیا کا آٹھواں بڑا جھنڈا دیکھ کر محظوظ بھی ہونگے۔ واہگہ بارڈر سے ملحقہ پارک میں دنیا کا آٹھواں بڑا جھنڈا نصب کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔
واہگہ بارڈر پر 120 فٹ چوڑا اور 400 فٹ اونچا پاکستانی پرچم لگایا جائے گا ۔ سبز ہلالی پرچم کی آب و تاب سرحد پار دشمن بھی دیکھیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے کے مطابق جھنڈے کی تنصیب میں حائل درختوں کو ہٹانے کیلئے پی ایچ اے کی مشینری نے واہگہ بارڈر پر کام شروع کر دیا ہے۔