بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بحرینی شاہی خاندان کی اہم شخصیت نے کس کام کے بدلے بالی ووڈ فنکاروں کو 4 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا؟

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب شیخوں کی عیش پرستی کے قصے آپ نے بہت سنے ہوں گے لیکن بحرین کے ایک شیخ کے خلاف لندن میں دائر کیے گئے مقدمے میں ان کی شاہ خرچیوں کے ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین افراد بھی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ہیں۔ بحرینی شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ کے خلاف مصر کے ایک بزنس مین احمد عادل عبداللہ نے سوا چار کروڑ ڈالر (تقریباً سوا 4 ارب پاکستانی روپے ) ہر جانے کا

دعویٰ کیا ہے ۔لندن کی عدالت میں دائر کئے گئے مقدمے میں بزنس مین احمد عادل عبداللہ کا کہنا ہے کہ بحرینی شیخ نے 26 بالی ووڈ سٹارز کے ساتھ ملاقات کے عوض انہیں یہ رقم دینے کا معاہد ہ کیا تھا۔ ان میں سے چار چوٹی کے فلمسٹاروں سے شیخ ملاقات کرائی گئی، جن میں شاہ رخ خان بھی شامل تھے۔ درخواست گزار کے مطابق اس کے بعد بحرینی شیخ معاہدے سے پھر گئے اور باقی سٹارز سے ملاقات سے انکار کر کے انہیں لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ درخواست گزار کے مطابق ہر فلمسٹار سے شیخ کی 15 سے 25 منٹ کی ملاقات کے عوض اسے 15 لاکھ ڈالر (تقریباً 15 کروڑ پاکستانی روپے ) ملنے تھے، جبکہ ہر تیسری ملاقات پر اسے 5 لاکھ ڈالر ( تقریباً 5کروڑ پاکستانی روپے) کا بونس بھی دیاجانا تھا۔مصری بزنس مین کا کہنا ہے کہ اس نے چار بالی وڈ سٹارز کے ساتھ بحرینی شیخ کی ملاقاتیں ممبئی اور دبئی میں کرائی تھیں، اور باقی سٹارز کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی اہتمام کر لیا تھا لیکن بحرینی شیخ نے یہ سلسلہ جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے ۔ بزنس مین کے مطابق بالی ووڈ کے مہنگے ترین فلمسٹارز سے وقت لینے اور انہیں بحرینی شیخ کے ساتھ ملاقات پر تیار کرنے کیلئے اس کے بے پناہ اخراجات ہو چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…