ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے آمر نے ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے امریکا کو تباہ کر دیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول(این این آئی)نیوکلیئر صلاحیت کے ذریعے امریکا کی ناک میں دَم کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن نے بالآخر ایک انتہائی سستے ہتھیار کے ذریعے اپنا شوق پورا کر لیا۔ جی ہاں یہ ہتھیار ایک ڈاک ٹکٹ ہے جو 65 برس قبل 1952 میں شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر حملے کی یاد میں جاری کیا گیا۔ اس سے دو برس ایک عسکری مہم کے ذریعے اس نے جنوبی کوریا سے “امریکی حملہ آوروں” کو بھی نکال باہر

کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ ٹکٹوں کی تصاویر جنوبی کوریا کی ایک اخباری ویب سائٹ نے نشر کی ہیں۔ اس سے قبل 1969ء میں بھی اسی سلسلے میں ایک ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جس پر سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کو خاکے کی حالت میں زمین پر گرا ہوا دکھایا گیا اور مخلتف سمتوں سے اْن پر قلموں کی بارش ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ شمالی کوریا کی جانب سے 1975 میں بھی ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جس میں اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی کہ وہ واحد ریاست ہے جس نے ایک امریکی جنگی بحری جہاز پر حملہ کر کے اسے قید کر لیا۔ یہ جہاز آج تک دارالحکومت پیونگ یانگ میں سیاحتی مقام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔جہاں تک اس برس کے ٹکٹوں کا تعلق ہے تو وہ اپنے اشاروں کے حوالے سے مختلف ہیں۔ ان ٹکٹوں میں شمالی کوریا کے آمر نے امریکا کو گزند پہنچانے کا اپنا خواب پورا کیا ہے۔ ٹکٹ میں وہائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…