اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کویت کی درخواست پر قطر کو مزید دودن کی مہلت دیدی گئی

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)خلیجی ریاست کویت کی درخواست پر قطر کا سفارتی بائیکاٹ کرنے والے ملکوں نے دوحہ کو دہشت گردی کی معاونت روکنے سے متعلق پیش کردہ مطالبات پر اپنا موقف واضح کرنے کے لیے مزید 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا کہ امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے قطر کو اپنا

موقف واضح کرنے کے لیے مزید 48 گھنٹوں کی مہلت کی درخواست کی تھی جس کے بعد بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے دوحہ پر سابقہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے قطر کو اڑتالیس گھنٹوں کا اضافی وقت دیا ہے۔ کویت کا کہنا تھا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران قطر عرب ممالک کے پیش کردہ مطالبات پر اپنا موقف واضح کرے گا کہ آیا اسے ان مطالبات پر کس حد تک عمل درآمد کرنا ہے۔کویتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیرخارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے امیر مملکت الشیخ جابر الاحمد الصباح نے ملاقات کی اور انہیں امیر کویت کی طرف سے ایک مکتوب پہنچایا ۔ اس مکتوب میں برادر ملک قطر کی طرف سے گذشتہ ماہ کے آخر میں کویت کے توسط سے ملنے والے مطالبات کا جواب بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے کویت نے بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کو بھی مطلع کیا ہے جنہوں نے دوحہ کے خلاف مزید پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ اڑتالیس گھنٹوں کے لیے ملتوی کردیا ہے۔قطر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ عبدالرحمان آل ثانی امیر کویت کو بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کے مطالبات پر دوحہ کے سرکاری موقف سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ دس روز قبل سعودی عرب کی قیادت میں چار عرب ملکوں کی طرف سے قطر کو دی گئی دس روزہ ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تھی۔قبل ازیں قطری وزیرخارجہ نے عرب ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں سے مشروط مذاکرات ممکن ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…