جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دُنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیامیں طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے یہ فہرست ایک امریکی ویب سائیٹ یوایس نیوزنے ایک سروے کے بعد جاری کی ہے جس میں پاکستان کو 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ امریکا سرفہرست ہے۔اس سروے کے لیے ویب سائٹ یوایس نیوزکو پنسلوانیہ میں وارٹن سکول اور ایک بی اے وی کنسلٹنگ کمپنی کا تعاون بھی حاصل تھا۔اس سروے کےلئے کمپنی نے 60

ممالک اور 4 اہم خطوں کے16ہزار افراد سے سوالات کرکےیہ سروے رپورٹ جاری کی اس سروے میں سیاسی قیادت ، معاشی اثر، سیاسی اثرورسوخ، بین الاقوامی مضبوط تعلقات اور مضبوط عسکری اتحاد جیسے پانچ عناصر کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس کے مطابق پہلے نمبر پر امریکا اور اس کے بعد روس، چین، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جاپان، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، کینیڈا ، ترکی ایران، سوئزرلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، اٹلی، سوئیڈن اور بیسویں نمبر پر پاکستان شامل ہے۔اس سروے میں بتایاگیاکہ یہ ضروری نہیں کہ یہ ملک بہت زیادہ پسند بھی کئے جاتے ہوں بلکہ انہیں مسلسل خبروں میں رہنے، پالیسی سازوں کے جھکاؤ، معاشی پیشگوئی اور ترقی اور ان کی خارجہ پالیسی کوبھی مدنظررکھاگیاہے ۔سروے رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ اس فہرست میں معاشی اندازوں اورترقی کے مختلف پیمانوں کوبھی سامنے رکھاگیاہے جبکہ ان ممالک کی خارجہ پالیسی کابھی جائزہ لیاگیاہے اس فہرست کوجاری کرتے وقت ان ممالک میں ترقی کے رجحان کوبھی دیکھاگیاہے اوران تمام مراحل کے بعد دنیاکے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کی گئ ہے ۔جس میں امریکہ دنیابھرمیں اول پوزیشن پربراجمان ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن بیسویں ہے ۔اس سروے میں دیکھاگیاہے کہ پاکستان میں ایسے عوامل موجود ہیں کہ اس کوبیسویں پوزیشن ملی ہے جوکہ اہمیت کی حامل ہے



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…