جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر کو دی گئی مہلت اختتام پذیر ، ممکنہ پابندیاں دوحہ کی منتظر

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی جانب سے مطالبات پر عمل درامد کرنے کے لیے دوحہ کو دی گئی 10 روز کی مہلت اتوار کے روز ختم ہو گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق ان 13 مطالبات کا مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کے لیے قطر کی سپورٹ کا خاتمہ اور اْن تمام جماعتوں اور ممالک کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا ہے جو خطے کے امن کے لیے بارہا خطرہ

بنتے رہے ہیں۔ادھر قطر کے وزیر خارجہ نے امریکا کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ ان کے مطابق یہ مطالبات مسترد کیے جانے کے واسطے ہی وضع کیے گئے۔دوسری جانب مہلت کی مدت ختم ہونے کے بعد قطر کو ممکنہ طور پر نئی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دنیا بھر کی مزید خبریں پڑھیں

یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ،القاعدہ کمانڈرابراہیم العدنی ہلاک

صنعاء(این این آئی)یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں لقاعدہ کا ایک اہم کمانڈر ابراہیم العدنی اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے اَبین میں القاعدہ تنظیم کی قیادت اور ارکان کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ الوضیع ضلعے کے علاقے وادی الملح میں ہونے والے فضائی حملوں میں القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر ابراہیم العدنی اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق فضائی کارروائی میں القاعدہ کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تنظیم کے جنگجوؤں کی تربیت کا کیمپ ہے۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ 16ماہ بعد پیروول پررہا ہو گئے

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو اتوار کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں بدعنوانی کے الزام میں 16 ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق ایہود اولمرٹ 71 سالہ نے 2006 سے 2009 کے درمیان اسرائیل میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالا۔ وہ اسرائیل میں جیل کی سزا پانے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ انہیں 27 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے فیصلے میں تخفیف سے فائدہ حاصل کیا۔اولمرٹ کے سقوط کا آغاز جولائی 2008 میں ہوا جب بدعنوانی کے الزامات نے ان کی پوزیشن کو بڑی حد تک کمزور کر دیا۔ اْس موقع پر اولمرٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کادیما پارٹی کے انتخابات میں خود کو پارٹی کی صدارت کے لیے بطور امیدوار نامزد نہیں کریں گے۔اسرائیل میں جیل سروس کے ترجمان عاف لبربیتی نے اتوارکو صحافیوں کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے 71 سالہ اولمرٹ کو  ان کے گھر منتقل کر دیا ہے۔جاری ہونے والے اس بیان کے مطابق سابق اسرائیلی وزیراعظم کو قبل از وقت اس وجہ سے رہا کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے دوران حراست رضاکارانہ کام بخوبی انجام دیے۔ انہیں ابھی بھی ایک ماہ میں دو مرتبہ پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا اور انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ اسی طرح ان پر میڈیا کو انٹرویوز دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ان پر ایک امریکی بزنس مین مورِس ٹالسنکی سے رقوم سے بھرے لفافے وصول کرنے کا الزام بھی تھا۔ الزامات کے مطابق اولمرٹ نے یہ رقم اس وقت وصول کی جب وہ یروشلم کے میئر اور کابینہ کے رکن تھے۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے آرتھوڈوکس یہودی ٹالسنکی نے گواہی دی تھی کہ یہ رقوم مہنگے سگار، فرسٹ کلاس سفر اور لگڑری ہوٹلوں کی بْکنگ پر خرچ ہوئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے بدلے انہوں نے اولمرٹ سے کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…