نئی دہلی (آئی این پی)شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) میں شامل ہونے والے 5بھارتی شہری شام میں مارے گئے ۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پتہ چلایا ہے کہ ریاست کیرالہ کے علاقے مالا بار سے تعلق رکھنے والے 5بھارتی شہری گزشتہ چار ماہ کے دوران شام میں داعش کیلئے لڑتے ہوئے مارے جاچکے ہیں جس کے بعد داعش مضبوط گڑھ میں مارے جانے والے شہریوں
کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ضلع پلککڑکے علاقے کانجی کوڈ میں سبی کی موت کی خبردو روز قبل اسکے رشتہ داروں کو ملی۔سبی جو بحرین میں کا م کرتا تھا کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں۔واضح رہے کہ داعش میں شامل ہونے والے بھارتی شہری افغانستان میں بھی مارے جاچکے ہیں۔