منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی وزیرِ زراعت نے مودی کے صاف بھارت پر پیشاب کردیا

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں لیکن ان کے ایک وزیر صاحب نے سرعام ان کی ا س مہم کا مضحکہ اڑاتے ہوئے پیشاب کردیا ہے۔ اس غیر شائستہ حرکت پر اب ان کا خوب ٹھٹھا اڑایا جارہا ہے۔بھارتی اخبارنے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کے ایک دیوار کے ساتھ کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی تصویر اور خبر صفحہ اول پر شائع کی ۔وزیر زراعت نے

کہیں اور نہیں بلکہ ایک اسکول کی عمارت کی دیوار پر پیشاب کیا ۔ان کے ساتھ ان کے سکیورٹی محافظ بھی خود کار ہتھیار لیے کھڑے تھے۔بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ سنگھ کی یہ تصویر ریاست بہار میں ان کے حلقے میں بنائی گئی ہے۔اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی بھارت کے انٹرنیٹ صارفین نے وزیر زراعت اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کا ٹھٹھا اڑانا شروع کردیا۔ریاست بہار کی ایک علاقائی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اس نے لکھاکہ یہاں،قحط زدہ علاقے میں قومی وزیر زراعت سخت سکیورٹی میں آب پاشی کی ایک اسکیم کا افتتاح کررہے ہیں۔(انھوں نے بیک وقت دو کام کیے ہیں ) اور صاف بھارت مشن میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…