جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نجرات میں شہری ڈاریکٹوریٹ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع نے بتایا کہ یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کے
داغے گئے متعدد گولوں میں سے ایک گولہ نجران میں ایک اسپتال پر گرا جس کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا جب کہ گولے کے چھرے لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔زخمی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی مزید خبریں پڑھئے

عالمی طاقتیں ایران کے خلاف کارروائی میں ناکام رہیں،امریکاکا اظہارمایوسی

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہاہے کہ عالمی طاقتیں ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی میں ناکام رہی ہیں جس نے کئی مرتبہ دانستہ طور پر خود پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ایران کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ممالک کو ہدایات دی جا چکی ہیں کہ قاسم سلیمانی کو اپنی سرزمین پر داخل نہ ہونے دیں۔ اس کے باوجود اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ مذکورہ جنرل نے کئی مرتبہ شام اور عراق کا سفر کیا۔ یہ پیش رفت سلامتی کونسل کے اختیارات اور فیصلوں کو واضح طور پر چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ،سات افراد ہلاک

کابل(این این آئی)مشرقی فغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔صوبہ ننگرہار کے گورنر نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ ایک مسافر پک اپ ٹرک ضلع اچن میں سٹرک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گیا ، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے داعش کے جنگجوئوں نے نصب کیا تھا۔اس دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے ذمہ داری قبول نہیں کی۔مقامی غنی خیل اسپتال کے عہدے داروں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عسکریت پسند گروپ داعش ضلع اچن میں سرگرم ہے ۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں اپریل میں امریکی فورسز نے دنیا کا سب سے بڑا بارودی بم گرایا تھا۔ اس بم کو بموں کی ماں کہا جاتا ہے۔ یہ بم جوہری بم کے بعد سب سے زیادہ طاقت کا بم ہے۔اس علاقے میں طاقت ور بم گرانے کا مقصد داعش کے زیر استعمال سرنگوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…