بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاک بھارت مشترکہ فوجی مشقیں،چین اور روس بھی شامل، حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

datetime 30  جون‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) پاکستان ، چین اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے دیگر رکن ممالک اسلحہ کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنے سرحدی علاقوں کے ساتھ باقاعدگی سے فوجی مشقیں کریں گے ، اس مقصد کیلئے ایس سی او جو کہ چین ، روس ، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ازبکستان ، بھارت اور پاکستان پر مشتمل ایک سکیورٹی بلاک ہے ،سرحدوں کی سخت نگرانی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ،فوجی مشق ایک باقاعدہ حصہ ہو گا۔

یہ بات ہتھیاروں کی سمگلنگ کیخلاف دفاع کو فروغ دینے کیلئے چین کے سنکیانگ علاقے میں منعقدہ چین اور کرغزستان کی بارڈ فورسز کی مشقوں کے دوران بتائی گئی ،چین نے علاقے میں انتہا پسندوں کی طرف سے حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنے انتہائی مغرب میں سنکیانگ میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ، ہمسائیہ ممالک کے ہیلی کاپٹروں ، ، بکتر بند جیپوں اور 700سرحدی پولیس اہلکاروں نے سنکیانگ کی کرغز کمشنری میں ہونیوالی مشق میں حصہ لیا ، اس کی اطلاع شنہوا خبررساں ایجنسی نے دی ہے ،تمام ممالک کے حکام نے یہ مشقیں دیکھی ، چینی افسر چین ڈنگ وو جو کہ مشق انچارج تھے کہا کہ فوجی چین میں کرغزستان کی طرف سے انتہا پسندوں کی طرف سے سمگل کئے جانیوالے ہتھیار ضبط کئے جارہے ہیں ، چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے دکھائی جانیوالی ویڈیو فوٹیج میں ایک پولیس گاڑی کو ایک منی بس کو کاٹتے ہوئے اور اس کے بعد ناکارہ بنائے جانیوالے دھماکوں سے تیزی سے پیچھے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، ایک اور فوٹیج میں ہیلی کاپٹروں کو فائرنگ کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جو ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جیسے کسی پہاڑی کی چوٹی پر ہدف پر کارآمد میزائل داغا گیا ہو ، مشین گنوں سے لیس جیپوں کو گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اہلکار پولیس کتوں کے ساتھ ہنگاموں پر قابو پانے کی مشق کرتے دکھائے گئے ہیں۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کی سلامتی کو انتہاپسند ، علیحدگی پسندوں بالخصوص مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کی طرف سے خطرہ لاحق ہے ۔سنکیانگ چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے ،اس منصوبے کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم سے مشرق وسطیٰ اور یورپ اور اس سے آگے کے ساتھ تجارت و توانائی کے نیٹ ورک کو فروغ دینا ہے ، سنکیانگ کی سرحد آٹھ علیحدہ ملکوں کے ساتھ 5700کلومیٹر لمبی ہے اور 15خشک گودیا ں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…