شام میں کیمیائی حملے کس نے کئے؟، فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ سامنے آگئی ،حیرت انگیزانکشافات

30  جون‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی )کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ مشن او پی سی ڈبلیو نے کہا ہے کہ رواں برس اپریل میں شام میں ہونے والے حملے میں اعصاب شکن ممنوعہ گیس ‘سرین’ استعمال کی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کا پینل اب یہ معلوم کرے گا کہ شامی حکومت اس کی ذمہ دار ہے یا نہیں۔صوبہ ادلب کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے اس حملے کو تین سال کے دوران سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا تھا۔

اس حملے کے بعد امریکہ نے شامی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے۔فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ کو عینی شاہدین سے بیانات لینے کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ‘بڑی تعداد میں لوگ جن میں سے کچھ ہلاک ہو گئے تھے سرین کا شکار ہوئے۔’یہ رپورٹ او پی سی ڈبلیو ممبران کو بھجوائی گئی ہے تاہم اسے عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔اب او پی سی ڈبلیو اور یو این مشترکہ طور پر دیکھیں گے کہ ان حملوں کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔خیال رہے کہ شامی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر سرین سے بھرے بموں کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیرت میں شامی اڈوں پر کروز میزائل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔تاہم دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد کا موقف تھا کہ یہ واقعہ من گھڑت ہے۔حملے کے بعد روس کا کہنا تھا کہ شام میں درجنوں افراد کو ہلاک کرنے والے مبینہ طور پر کیمیائی حملے کی ذمہ دار باغی فورسز ہیں۔روسی وزارتِ خارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ شامی لڑاکا طیاروں نے ادلب صوبے میں خان شیخون نامی قصبے کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس فضائی کارروائی میں زہریلے مواد سے بھری بارودی سرنگوں کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…