اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روسی حکومت نے جوابا یورپی یونین کے خلاف عائد پابندیوں میں 2018 تک توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے جوابا یورپی یونین کے خلاف عائد پابندیوں میں 2018 تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ روسی وزیراعظم دیمتری میدیودیف
نے ان پابندیوں کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب ایک روز پہلے ہی یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع کی ہے۔ یورپی یونین نے یہ پابندیاں جولائی 2014 میں یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے یکطرفہ طور پر روس میں شامل کیے جانے کے بعد لگائی گئی تھیں۔