برلن(این این آئی)جرمن پارلیمان بنڈس ٹاگ میں ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کے مسودہ قانون کو پارلیمانی رائے شماری کے بعدمنظور کر لیا گیا ہے۔ بل کے حق میں 393 ووٹ ڈالے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رائے شماری کے بعد جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ انہوں نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا۔ اس پارلیمانی بِل کی راہ میں حائل آخری انتظامی دستوری رکاوٹ کو گزشتہ رات ختم
کر دیا گیا تھا۔ یہ بل جمعہ کی پارلیمانی کارروائی میں پہلے شامل نہیں تھا لیکن جمعرات کی رات میں پارلیمنٹ کے کئی اراکان کی حمایت حاصل ہونے پر اِسے جمعہ سے ہونے والی پارلیمانی کارروائی میں شامل کیا گیا۔ ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کو قانونی حیثیت دینے کا معاملہ کئی برسوں سے جرمن سیاست کا ایک اہم موضوع رہا ہے۔