شین وائی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی چین کے صوبے گینگ ڈانگ میں فوری انصاف کی عجیب و غریب مثال قائم ہو گئی۔ جہاں پر دس ہزار لوگوں کے سامنے عدالت لگائی گئی۔ 13 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی۔ ان میں سے 8 کو اسی وقت پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چین کے صوبے گینگ ڈانگ کے شہر شین وائی میں پولیس نے 18 ملزمان
کو گرفتار کیا جن پر منشیات بنانے اور فروخت کرنے کا الزام تھا۔ عدالت شہر کے ایک سٹیڈیم میں لگائی گئی جہاں پر دس ہزار لوگ جمع تھے کیس سننے اور ثبوتوں کی تفصیلات کے بعد 13 افراد پر جرم ثابت ہوا جنہیں اس وقت سزائے موت سنا دی گئی اور پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر رہا کر دیا گیا جن میں سے 8 افراد کو پولیس نے اسی وقت پھانسی دے دی۔