پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی طالبعلم نے تاریخ رقم کر دی ملکہ برطانیہ کس ایوارڈ سے نوازیں گی؟

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بکھنگم پیلس میں ملکہ برطانیہ پاکستانی طالب علم سیدفیضان حسین کو کوئنزینگ لیڈرز ایوارڈ سے نوازیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علم سید فیضان حسین نے کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ 2017 اپنے نام کیا ، جس کے بعد ملکہ برطانیہ فیضان حسین کو ایوارڈ سے نوازیں گی۔سید فیضان حسین کو کمپیوٹر سائنس اور میڈیکل میں کارکردگی پر ایوارڈ دیا جائیگا۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے فیضان کے علاوہ 60 پاکستانیوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق سید فیضان حسین نے سماجی ادارے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے ذریعے ٹیکنالوجی کی مدد سے رضاکارانہ طور پر دو سو سے زائد غریب اور محروم طلبہ کو کمپیوٹر کی تعلیم سے روشناس کروایا۔

فیضان نے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بول چال سے محروم افراد کیلئے ایجوایڈ نامی ایپ ڈیزائن کیا، جس کی مدد سے اشاروں کی زبان کو سننا ممکن ہوگا، اس کے علاوہ بیماریوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ون ہیلتھ نامی سسٹم تیارکیا ، جس کی مدد سے موزی امراض پھیلنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ ہر سال دنیا بھر سے منتخب نوجوانوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہیں، کوئینز ینگ لیڈر کے تحت 18 سے 29 سال کے ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے خود کو منواتے ہیں۔اس پروگرام کا آغاز 2014 میں کوئین الزبتھ ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ نے کامن ریلیف اور رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کی شراکت سے کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…