جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیلی ہوائی اڈے پر سعودی طیارے کی جعلی تصویر پر اظہارِ برہمی

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن )سعود ی ہوائی کمپنی سعودیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس کا ایک جہاز اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر کھڑا ہے اور کہا ہے کہ یہ سیاسی مقاصد کے لیے کی گئی ایک جعل سازی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق ہوائی کمپنی کے ترجمان عبدالرحمان الطیب نے کہا کہ ’ایسے بہت سے گروہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بے نام اکاؤنٹس کے ذریعے جھوٹ، افواہیں اور

مبالغہ آرائی پھیلاتے ہیں تاکہ ہوائی کمپنی کو نقصان پہنچایا جائے اور بدنام کیا جائے، جو ایک قومی علامت ہے۔‘انھوں نے تنبیہ کی کہ ’بدقسمتی سے ، کچھ لوگوں اس کی اصلیت کی تصدیق کیے بغیر اسے ری ٹویٹ کر دیتے ہیں، جس کے ذمہ دار وہ خود ہیں، اور انھیں قانون کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے۔‘ یہ تصویر دراصل غیر ملکی خبررساں ادارے کی ہے جس میں ہوائی اڈے پر اسرائیل کی قومی ہوائی کمپنی ال عال کے ایک جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کی عرب اتحادی قطر پر دہشت گرد گروہوں کو مالی امداد فراہم کرنے اور حریف ایران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…