جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

اہم بین الاقوامی شخصیت کیساتھ ٹیلی فون کال کے دوران ٹرمپ کا خاتون صحافی پر فلرٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹرمپ کے منہ پھٹ ہونے کا دنیا کو ان کی صدارتی مہم سے قبل بھی پتہ تھا۔ امریکی میڈیا میں وہ ایک منہ پھٹ بزنس مین کے طور پر جانے جاتے تھے۔خواتین کے حوالے سے سکینڈلز کی وجہ سے بھی ٹرمپ اخبارات کی سرخیوں کی زینت رہے۔

خواتین کے ساتھ فلرٹ کی عادت شاید ٹرمپ کے مزاج کا حصہ بن چکی ہے جس کی ایک تازہ مثال اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ اپنے آفس میں آئر لینڈ کے وزیراعظم سے فون پر بات کر رہے تھے اور اس دوران امریکی صدر اور آئر لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے جن میں آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی موجود تھے ۔ ٹرمپ نے اسی دوران آئر لینڈ کے وزیراعظم سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں کہا کہ یہاں آپ کے ملک کے میڈیا کے نمائندے بھی موجود ہیں اور ایک آئرش خاتون صحافی کیترینا پیری کو اپنے قریب بلا کر ان کا نام پوچھا ، آئرش خاتون صحافی نے امریکی صدر کو بتایا کہ میرا نام کیترینا پیری ہےاور میں آر ٹی ای نیوز آئرلینڈ کیلئے واشنگٹن کی رپورٹ اور رامریکہ کیلئے بیوروچیف ہوں جس پر امریکی صدر نے خاتون صحافی کو کہا کہ ‘‘آپ کی مسکراہٹ بہت پیاری ہے‘‘ٹرمپ کی جانب سے نہایت دلکش الفاظ پر خاتون صحافی مسکراتے ہوئے کیمرے کی نگاہوں سے پیچھے ہٹ گئیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر آئرلینڈ کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دے رہے تھے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…