اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

امارات ،شاہی خاندان کی 8شہزادیاں انسانی سمگلنگ ، گھریلوں ملازمین سے بدسلوکی میں ملوث

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی 8 شہزادیوں پر بیلجیم کی عدالت میں انسانی اسمگلنگ اور گھریلیو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کا جرم ثابت ہوگیا۔ برسلز کی عدالت میں گزشتہ 9 برس سے مقدمہ جاری تھا جس کا فیصلہ اب ہوگیا ہے اور عدالت نے شیخہ ہمدا النہیان اور ان کی 7 بیٹیوں کو 15 ماہ کی معطل قید کی سزا اور ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے۔برسلز کی

عدالت نے ان 8 شہزادیوں کو نوکروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے الزام سے بری کردیا جب کہ شہزادیوں نے مقدمے کے دوران تمام الزامات سے انکار کیا تھا۔خیال رہے کہ عرب امارات کی شہزادیاں 2008 میں بیلجیم کے دورے پر ا?ئی تھیں اور اپنے ہمراہ 20 سے زائد ذاتی ملازمین کو بھی لائی تھیں، ان میں سے ایک نوکر ہوٹل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اپنے ساتھ روا رکھے جانے والا سلوک منظر عام پر لے آیا تھا۔ملازمین نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں 24 گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور فرش پر سونے کی جگہ دی جاتی ہے جب کہ کوئی چھٹی بھی نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی اور انہیں شہزادیوں کا بچا ہوا کھانا کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔دوسری جانب بلجیم کے انسانی حقوق کے گروپ مائیریا جس نے ملازمین کا مقدمہ عدالت میں پیش کیا تھا، اس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یو اے ای شہزادیوں کو سزا پوری کرنے کے لیے بیلجیم کے حوالے نہیں کرے گا کیوں کہ ان شہزادیوں نے مقدمے کی سماعت میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…