بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اقوام متحدہ کے ہونیوالے اجلاس میں پاکستانی جیش محمدکے لیڈر مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی مخالفت کریگا جبکہ بھارت کاکہناہے یہ چین کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے صحافیوں کوبریفنگ میں کہا کہ ہم اپنے موقف کوکئی مرتبہ واضح کرچکے ہیں، ہمیں یقین ہے انصاف واضح اور عیاں ہوگا، مسعوداظہرپرپابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ممکنہ پیش بندی کوچین مستردکرنے کا استحقاق رکھتا ہے۔