کویت سٹی (این این آئی)عرب ملک کویت میں درجہ حرارت ریاست کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ،شہری گھر میں محصوص ہو کر رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق کویت میں گرمی کی لہر انتہا کو پہنچ گئی جہاں ریاست کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 54ڈگری ریکارڈ کیا گیایہ درجہ حرارت تقریبا دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ۔کویت کے شمال مغرب میں واقع علاقے میتری باہ میں موسم کی صورتحال جاننے کیلئے بنائے جانے والے
سٹیشن پر یہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ دوسری جانب ہمسایہ ملک عراق میں اسی دن درجہ حرارت 53.9ڈگر ریکارڈ کیا گیاہے تاہم اگر اس درجہ حرارت کی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے تصدیق کر دی جاتی ہے تو یہ دنیا میں ریکارڈ کیے جانے والے والے اب تک کے سب سے زیادہ درجہ حرارت ہوں گے ۔آفیشل ریکارڈ کے مطابق اب تک زمین پر ریکارڈ کیے جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت 56.7ڈگری ہے جو 10جولائی 1913میں کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں ریکارڈ کیا گیاتھا