انقرہ (آن لائن)ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں نیٹو کے ایک اڈے کے قریب ایک دھماکا ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ دھماکا نیٹو بیس کے قریب ایک قبرستان میں ہوا اور اس کے نتیجے میں نیٹو کے اڈے کی بیرونی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ دوگان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دھماکا جمعرات کے روز شہر ازمیر میں ہوا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور چھان بین جاری ہے۔