پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’امریکہ اور روس میں کشیدگی ‘‘ دنیا کی سپر پاورز آمنے سامنے آگئیں ۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟ 

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/ ماسکو(آئی این پی)فضا میں طیارہ روکنے پر امریکا اور روس میں نئی کشیدگی پیدا ہوگئی ،امریکہ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ایک روسی لڑاکا جہاز بحیرہ بالٹک کے اوپر پرواز کرنے والے ایک امریکی فوجی جہاز سے چند میٹر کے فاصلے سے گزرا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ روسی جنگی جہاز کی جانب سے بحریک بلٹیک میں پرخطر انداز میں امریکی ڈرون کو روکنے پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

امریکی فوج میں یورپی کمانڈر کے ترجمان جوزف السن نے ایک بیان میں کہا کہ 19 جون کو روس کے سوخوی 27 فلانکر طیارے نے امریکی ڈرون طیارے آری سی 135 کو عالمی فضائی حدود میں بحر بلٹیک پر غیر محفوظ انداز میں روکا گیا۔پیٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی جنگی جیٹ کے ذریعے ہمارے ایک جہاز کو پرخطر انداز میں روکنا باعث تشویش ہے۔ روسی جہاز سوخوی 27 کا یہ اقدام عالمی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز طرز عمل ہے۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق انیس جون کو بحر بلٹیک کی فضا میں ایک امریکی جاسوس طیارہ آر سی 135 پرخطر انداز میں روسی طیارے کی طرف بڑھ رہا تھا جسے سوخوی 27 جنگی جہاز نے روک دیا تھا۔خیال رہے کہ بحر بلٹیک اور جیب لیننگراڈ میں فضائی حدود میں امریکی اور روسی جنگی جہازوں کی مڈھ بھیڑ کوئی نئی بات نہیں تاہم پینٹاگون کا دعوی ہے کہ دونوں ملکوں کے طیاروں کا ایک دوسرے کے قریب آنا یا آمنا سامنا ہونا محفوظ اور پیشہ وارانہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ بحر بلیٹک پر امریکا اور روس کے درمیان جہازوں کے معاملے میں کشیدگی ایک ایک ایسیوقت میں پیدا ہوئی ہے جب دونوں ملک شام میں فوجی آپریشن میں ایک دوسرے پر حدود سے تجاوز کا الزام عاید کررہے ہیں۔

رواں ہفتے امریکی فوج نے بشار الاسد کی فوج کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس پر روس نے امریکا سے سخت احتجاج کیا ہے۔ادھر اسی سیاق کل منگل کو ایک امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شام میں روس کی سرگرمیاں ہمارے لیے باعث تشویش نہیں۔ قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ دریائے فرات کے مغربی علاقوں میں امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کے طیاروں کی آمد ورفت کو ہدف سمجھا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیویز کا کہنا ہے کہ شام میں ہمیں روس کی طرف سے کوئی قابل اعتراض حرکت نہیں دیکھی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…