جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

سعودی کنگ شاہ سلمان نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اگلا بادشاہ نامزد کر دیا !!

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان جانشینی کے سلسلے میں تبدیلی کرتے ہوئے شاہی فرمان کے ذریعے اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ ولی عہد مقرر کردیا ہے۔نئے اعلان کے بعد شاہ سلمان کے 31 سالہ بیٹے محمد بن سلمان اب سعودی ریاست کے اگلے حاکم ہوں گے۔شاہ سلمان نے جانشین کی تبدیلی کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن نائف کو وزیر برائے داخلہ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا ہے۔

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق اس فرمان کے تحت شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب وزیرِ اعظم بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کے دفاع اور دیگر عہدے بھی برقرار رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق سابق ولی عہد شہزادہ بن نائف کئی برسوں تک انسدادِ دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ رہے اور 2003 سے 2006 کے دوران القاعدہ کی طرف سے جاری بم حملوں کے سلسلے کو ختم کیا۔ انھیں تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے نئے ولی عہد محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد کی حیثیت سے یمن سعودی عرب جنگ، توانائی سے متعلق عالمی پالیسی سازی اور اس کے نفاذ اور تیل کے ختم ہوجانے کے بعد ریاست کے مستقبل سے متعلق منصوبوں کے لیے ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ملک میں جانشینی کا فیصلہ کرنے والی کونسل کے مشورے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا ٗیہ کونسل سال دو ہزار چھ میں قائم کی گئی تھی تاکہ قدامت پسند اسلامی سلطنت میں جانشین کو مقرر کرنے کا عمل باآسانی اور منظم طریقے سے طے پا سکے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے نئے ولی عہد شہزداہ محمد بن سلمان سے وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…