اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھتیجے محمد بن نائف کو برطرف کرکے بیٹے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا۔ سعودی میـڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھتیجے محمد بن نائف کو برطرف کرکے بیٹے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیاہے۔برطرف کئے جانیوالے ولی عہد طویل عرصہ سے سعودیہ کے انسدداد دہشتگردی کے وزیر تھے ۔نئے
مقرر کئے گئے ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کی جنگ پالیسی چلا رہے ہیں اور توانائی و تیل کے حوالے سے شاہ سلمان کے تمام منصوبوں کے معمار سمجھے جاتے ہیں۔شاہ سلمان نے سعودی عوام سے نئے ولی عہد کی حمایت کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ اور قطر کو تنہائی کا شکار کرنے کے حوالے سے محمد بن سلمان ہی کا نام لیا جاتا ہےجنہوں نے یمن جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔