منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

چیمپینز ٹرافی فائنل میں پاکستان سے ذلت آمیز شکست ،بھارت میں خوفناک واقعہ، نوجوان نے انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 20  جون‬‮  2017 |

ڈھاکہ/نئی دہلی (آئی این پی)پاکستان کے ہاتھوں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست کے تیسرے روز بھی بھارت میں صف ماتم بچھا رہا جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے مداح بنگلہ دیشی شہری نے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مداح بنگلہ دیشی شہری نے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر چلتی ٹرین کے سامنے کود کر جان دیدی۔ 25 سالہ بدیوت کا تعلق جمال پور سے تھا اور اس کے باپ کا نام

انیس الرحمان ہے جو پھل فروش ہے۔ بدیوت آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلبرداشتہ ہو گیا اور ٹرین کے سامنے کود کر موت کو گلے لگا لیا۔۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں جشن منایا جارہا ہے ۔تیسرے روز بھی بھارتی ٹی وی چینل اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان سے شکست کا رونا روتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…