تہران /دمشق(آئی این پی )شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ایران نے میزائل حملے کیے ہیں جن میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ روز مشرقی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل گرائے، جس کا مقصد اس ماہ کے اوائل میں تہران پر کیے جانے والے حملے کا بدلہ لینا تھا۔پاسداران کا کہنا ہے کہ صوبہ دیر الزور پر داغے گئے میزائل حملوں میں ”دہشت گردوں
کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی، جب کہ ان کا اسلحہ تباہ کیا گیا۔اس نے کہا ہے کہ ہدف میں دہشت گردوں کا ہیڈکوارٹر اور کار بم تیار کرنے والی تنصیب شامل ہے۔سات جون کے دہشت گرد حملوں میں 17 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جن میں تہران میں پارلیمان کے احاطے اور مرحوم آیت اللہ خمینی کے مزار کو نشانہ بنایا گیا۔اِن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ لیکن ایران نے تشدد کی اس کارروائی بھڑکانے کا الزام سعودی عرب پر دیا ہے