واشنگٹن (این این آئی)روسی وزارتِ خارجہ نے کیوبا کے ساتھ مخاصمت میں کمی کے اقدام کو منجمد کرنے کے فیصلے اور کیربئن جزیروں کے سربراہان کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سخت الفاظ کے استعمال پر تنقید کی ہے۔روس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کیوبا کے خلاف سرد جنگ کے بیانئے کا استعمال کر رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ ہمیں سرد جنگ کے بھولے ہوئے بیانئے کی جانب لے جا رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنا کہ کیوبا کے خلاف وسیع پیمانے پر بیان بازی کی ضرورت ہے اِس سے محض ندامت پر مبنی نتائج برآمد ہوں گے۔