ریاض(این این آئی)سعودی عرب ، امارات اور بحرین کی جانب سے اپنی سرزمین پر موجود قطری شہریوں کو کوچ کر جانے اور قطر میں موجود ان ممالک کے شہریوں کی واپسی کے لیے دی گئی 14 روز کی مہلت پیر کو ختم ہوگئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوران ریاض کی جانب سے قطری حکومت کی کارستانیوں کے حوالے سے چارج شیٹ کی تیاری سے متعلق اعلان
اور بحرین کی سکیورٹی کے خلاف ایک سازش کے انکشاف کے بعد تعلقات کے بحران نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ریاض ، ابوظبی ، منامہ اور قاہرہ کی جانب سے 5 جون کو قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد کئی ممالک قطری دہشت گردی کے گرد حصار کی کوششوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس طرح قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔