جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوسٹاریکا کے صدر نے صحافیوں کے سامنے بِھڑ نگل لیا

datetime 19  جون‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)کوسٹاریکا کے صدرنے ملک میں اسفلٹ (تارکول) کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لوئس کو ایسے نادر تجربے سے گزرنا پڑا جو وہ مدتوں فراموش نہیں کرسکیں گے۔مقامی ٹی وی کے مطابق گفتگو کے دوران ایک بِھڑڈرون طیارے کی طرح ان کے چہرے کے قریب آئی اور موقع پاتے ہی لوئس کے مْنہ میں داخل ہو گئی۔ لوئس نے اس جرات مند بِھڑ کی دراندازی محسوس

کرنے کے بعد مْنہ میں بڑبڑانے کا اظہار کیا اور پھر اس جسارت کی مرتکب بِھڑ کو نگل لیا۔ اس منظر کو کوسٹاریکا میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے دیکھا۔بِھڑ نگلنے کے بعد صدر لوئس نے بادل نخواستہ قہقہہ لگاتے ہوئے کہا میں اس کو کھا چکا ہوں میں نے بِھڑ کھا لی۔اس موقع پر لوئس کے ہمراہ موجود افراد میں سے کسی نے انہیں پانی کی بوتل دی تا کہ وہ اسے پی کر اپنی گفتگو جاری رکھیں۔ لوئس کا کہنا تھا کہ میں نے اس اڑتے کیڑے کو اپنے چہرے کے گرد منڈلاتے ہوئے دیکھ لیا تھا مگر یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ میرے مْنہ کے اندر داخل ہو جائے گا”۔ کوسٹاریکا کے صدر کے مطابق بچپن میں پڑوسیوں کے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آ چکا ہے تاہم اس وقت ان کے مْنہ میں غالبا شہد کی مکھی داخل ہوئی تھی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…