بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’موت کے بعد بھی زندگی کا ثبوت ‘‘ داعش سربراہ ، ابوبکر بغدادی سےمتعلق حیرت انگیز خبر آگئی

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) روسی زیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہاہے کہ روس اس بات کی سو فی صد تصدیق نہیں کر سکتا کہ داعش تنظیم کا سربراہ ابو بکر البغدادی ہلاک ہو چکا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسیوں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا تھا کہ غالبا ابو بکر البغدادی شام میں روس کے ایک فضائی حملے میں مارا جا چکا ہے۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فضائی حملے میں 28 مئی کو الرقہ شہر میں داعش کی قیادت کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ” امیرِ رقّہ” اور داعش کا سکیورٹی سربراہ مارے گئے۔ اب اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا اجلاس میں موجود داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی بھی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔دوسری جانب امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد نے اس امر پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ البغدادی کی ہلاکت کے حوالے سے روسی رپورٹوں کی تصدیق نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ موصل میں لڑائی میں شدت آنے اور عراقی افواج کی پیش قدمی کے بعد اپریل میں متعدد امریکی ذمے داران نے اس غالب گمان کا اظہار کیا تھا کہ ابو بکر البغدادی موصل سے صحرائی علاقے کی جانب فرار ہو چکا ہے اور شاید وہ شام کے شہر الرقہ پہنچ چکا ہے۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ البغدادی کا اعلانیہ ظہور 2014ء میں موصل کی النوری جامع مسجد میں ہوا تھا جہاں اس نے خود کو داعش تنظیم کا خلیفہ اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…