بغداد(آئی این پی)عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے کہا ہے کہ ایران کی وجہ سے ان کے ملک میں فرقہ واریت میں اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایاد علاوی کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے شیعہ گروپوں کی حمایت سے عراقی معاشرے میں مذہبی خلیج میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔
علاوی نے واضح کیا کہ ان کا ملک فرقہ وارنہ تقسیم کی بنیاد پر الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عراقی نائب صدر کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب عراق میں اگلے برس کے پارلیمانی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے ابتدائی انتخابی مہم کی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔