ریاض(آئی این پی ) سعودی عالم دین اور مسجد قباکے امام الشیخ صالح المغامسی نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے چہرے کو ڈھانپنا واجب نہیں ۔ عرب میڈیا مطابق رواداری اور اعتدال پسندی کی تلقین کرنے والے مسجد قباکے خطیب نے فتوٰی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہرے کے پردے
کے بارے میں اسلام میں اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر دور کے فقہامیں اس بارے میں اختلاف رہا ہے۔انہوں نے کہا علماکا ایک گروپ چہرے کے پردے کو لازمی قرار دیتا ہے جب کہ چہرے کو نہ ڈھانپے کا قائل گروپ کہتا ہے کہ چہرے کے پردے کے دلائل ناکافی ہیں۔