اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملے میں ہلاک، روسی وزارت دفاع نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو رقہ شہر میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغدادی 28مئی کو رقہ شہر جو کہ داعش کا دارالحکومت تھا میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ فضائی حملہ داعش
کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔ بغدادی کی موصل پر امریکی حملے تک موجودگی کی اطلاعات تھیں تاہم داعش سربراہ سے متعلق تاحال کوئی اطلاع نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں جبکہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے داعش سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد بھی اس حوالے سے کسی غیر جانبدارذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔