ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ امریکا کو دشمن کی نظر سے نہیں دیکھتے، امریکا سے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کو روس میں پناہ دینے کے لیے تیار ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق روس میں عوام سے ٹیلیفونک رابطے کے سالانہ سیشن میں بات کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہمارے متعدد دوست موجود ہیں۔انہوں نے کہا
کہ امریکی میڈیا میں روس مخالف ہیجان پایا جاتا ہے، امریکا سے تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں، امریکا سے ہتھیاروں کے عدم پھیلاو پرتعاون کر سکتے ہیں۔پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ امریکا روس تعاون کی مثبت مثال ایران ہے، امریکا روس کو شام پرمل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق ڈائریکٹرایف بی ا?ئی جیمز کومی نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں دیے، امریکا کئی سالوں سے روسی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔