اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سربیا کے صدر نے ہم جنس پرست خا تون کو وزیراعظم نا مزد کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغراد(آن لائن)بلقان کی ریاستوں میں سے سربیا جیسے قدامت پسند ملک کے صدر نے اپنا وزیراعظم مقرر کرنے کے لیے ایک ہم جنس پرست خاتون کو نامزد کیا ہے۔صدر الیکزنڈر وؤچک نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے اینا برانبک کو منتخب کیا ہے۔اس تقرری کے لیے پارلیمان کے ارکان کی جانب سے منظوری ملنی ضروری ہے لیکن اب وہ ایک رسمی عمل کی حد تک ہے کیونکہ پارلیمان میں صدر اور ان کے حامی جماعتوں کو زبردست اکثریت حاصل ہے۔

سربیا جیسے قدامت پسند ملک میں اب سے چند برس قبل تک شاید یہ ممکن نہ ہوتا کہ کسی ہم جنس پرست کو اس عہدے پر مقرر کیا جائے تاہم سربیا چونکہ یورپی یونین کی رکنیت کا خواہاں ہے اس لیے اس طرح کے اقدامات سے وہ یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ملک میں رواداری میں اضافہ ہورہا ہے۔اس کے باوجود صدر کے اتحاد میں شامل ایک جماعت کے رہنما ڈراگان مارکووچ پالما نے کہا کہ محترمہ برانبک ان کی وزیراعظم نہیں ہیں۔وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محترمہ برانبک کا نام بھی، آئرلینڈ کے وزیر اعظم وارداکر اور لگڑمبرگ کے وزیر اعظم زیویئر بیٹل ہی کی طرح، یورپ کے ہم جنس پرست وزرائے اعظم کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ سربیا کی انتظامیہ میں وزیراعظم کا عہدہ علامتی ہے اور زیادہ تر اختیارات صدر کے پاس ہی رہیں گے۔صدر نے برانبک کی جنسیت یا جنس سے متعلق کو ئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گی۔سنہ 2010 میں دائیں بازو کے سخت گیر لوگوں کے حملوں کے بعد سے بلغراد میں ہم جنسوں کی ریلی پرمستقل تین برس تک پابندی عائد کر دی گئی تھی۔2014 میں اس کی اجازت دوبارہ دی گئی لیکن اس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے پڑے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…