بیجنگ(آئی این پی)حکومت چین کوپاکستان کے شہر کوئٹہ میں اپنے دو شہریوں کی ہلاکت پر شدید تحفظات ہیں ، حکومت چین زیر گردش اطلاعات سے باخبر ہے کہ دونوں چینی باشندی غیر قانونی طور پر تبلیغ میں مصروف پائے گئے تھے ، چین کی حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے ، چین اور پاکستان دوستانہ اور بھائی چارہ کے تعلقات ہیں اس قسم کے واقعات سے دراڑیں نہیں ڈالی جا سکتی اور نہ ہی چینی
سرمایہ کاری میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی جا سکے گی ۔ چینی خبررساں ادارہ کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ چین کی حکومت کو اپنے دو شہریوں کی ہلاکت پر شدید تحفظات ہیں ، حکومت چین زیر گردش اطلاعات سے باخبر ہے کہ دونوں چینی باشندی غیر قانوی طور پر تبلیغ میں مصروف پائے گئے تھے ، چین حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے ، چین اور پاکستان دوستانہ اور بھائی چارہ کے تعلقات ہیں اس قسم کے واقعات سے دراڑیں نہیں ڈالی جا سکتی اور نہ ہی چینی سرمایہ کاری میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی جا سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اصل معاملات کی تہہ تک جانے کیلئے مسلسل کام کر رہا ہے ۔ چین بذات خود چینی باشندوں کے وہاں جانے پر اور کام کرنے بارے یقینی معلومات لینے میں اپنی مقامی حکومتوں سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہے اور یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ ان کے سفری دستاویزات اور لوازمات پوری طرح قانونی تھے یا نہیں لیکن چینی باشندے ہونے کی حیثیت سے ہمیں ان کی ہلاکت پر گہری تشویش اور تحفطات ہیں بارے یقینی معلومات لینے میں اپنی مقامی حکومتوں سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہے اور یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ ان کے سفری دستاویزات اور لوازمات پوری طرح قانونی تھے یا نہیں لیکن چینی باشندے ہونے کی حیثیت سے ہمیں ان کی ہلاکت پر گہری تشویش اور تحفطات ہیں