دوحہ(آئی این پی)قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کیلئے نیا سمندری راستہ اختیار کر لیا، اب عمان کی صوحار اور صلالہ بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی طرف سے پابندیوں اور ناکہ بندی کی شکار خلیجی عرب ریاست قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے
قطر کی حماد بندرگاہ پر اب عمان کی صوحار اور صلالہ بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔اس سے قبل قطر اپنی خوراک کا چالیس فیصد حصہ سعودی سرحد کی طرف سے درآمد کرتا تھا۔قطر کو اشیائے ضروریہ کیلئے ایران نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس کی طرف سے قطر کے لیے پانچ امدادی بحری جہاز روانہ کر دیے گئے ہیں اور ان میں 350 ٹن اشیائے خوراک ہیں۔