بیجنگ (آن لائن)چین نے دنیا کے تیز ترین میزائل پروگرام کی کامیابی کا اعلا ن کر دیا یہ نیا میزائل انجن جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور تیز ترین میزائل پروگرام میں بڑی کامیابی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چائینہ ایروسپیس سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس تجربے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے ،سائنسدانوں کے مطابق یہ انجن ائیر ٹو ائیر میزائل سسٹم میں نہایت اہم پیش رفت ہے۔ یہ نیا انجن6200کلو میٹر کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔
اگر کوئی بھی میزائل نظام اگر اس رفتار سے سفر کرے گا تو وہ کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین ان دنوں سالڈ فیول سسٹم پر کام کر رہا ہے ،رم جیٹ نامی انجن کسی بھی فیول سے زیادہ انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ انجن آکسیجن کو استعمال کر کے جلاتا ہے اس کو جدید طریقوں سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔