دوحہ(آئی این پی)قطری وزیر خزانہ علی شریف العمادی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے پابندیوں کے باوجود قطر اپنی معیشت اور کرنسی کا دفاع کر سکتا ہے۔غیر مکی میڈیا کے مطابق قطری وزیر خزانہ علی شریف العمادی کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ صرف قطر کو ہی نقصان ہو گا، لیکن ایسا نہیں ہے۔
ان کے بقول اگر قطر کو ایک ڈالر کا گھاٹا ہوا، تو دوسروں کا بھی ایک ڈالر ضائع ہو گا۔ قطر پر پابندیوں کے بعد ملکی کرنسی کی قدر میں دس فیصد تک کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ العمادی نے مزید کہا کہ ابھی تک ملک میں اشیائے صرف کی کوئی قلت نہیں تاہم ضرورت پڑنے پر ترکی، مشرق بعید اور یورپ سے اشیائے صرف درآمد کی جا سکتی ہیں۔