جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کا آڈیو پیغام جاری،کابل حملے کس نے کئے ؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /واشنگٹن (آئی این پی ) حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی نے کابل میں ہونے والے حالیہ خونریز حملوں میں طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی اِن کی منصوبہ سازی کی اور ان کی شہ پر ہوئے وہ یقینی طور پر اسلامی امارات(طالبان) کی کارستانہ نہیں تھی، نا ہی وہ (ملک میں) کہیں بھی ایسی حرکات کریں گے جن سے بے گناہ(افغان) شہریوں کو نقصان پہنچتا ہو۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے روپوش سربراہ سراج الدین حقانی نے پشتو زبان میں جاری ایک آڈیو بیان میں کہی ہے جس میں انھوں نے خصوصی طور پر 31 مئی کے ٹینکر ٹرک بم حملے کا حوالہ دیا جو افغان دارالحکومت کے انتہائی قلعہ بند وزیر اکبر خان سفارتی سیکٹر میں واقع ہوا، جس کے بعد کابل میں ایک جنازے کے اجتماع پر تین خود کش حملے ہوئے، جب کہ گذشتہ ہفتے ہرات کے مغربی شہر کی ایک مسجد میں بم حملہ کیا گیا۔اِن تین حملوں میں کم از کم 180 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ تقریبا اِن تمام حملوں میں ہلاک ہونے والے شہری تھے۔حقانی نے زور دے کر کہا کہ جس کسی نے بھی اِن کی منصوبہ سازی کی اور ان کی شہ پر ہوئے، وہ یقینی طور پر اسلامی امارات(طالبان) کی کارستانہ نہیں تھی، نا ہی وہ(ملک میں) کہیں بھی ایسی حرکات کریں گے، جن سے بے گناہ (افغان) شہریوں کو نقصان پہنچتا ہو۔کابل اور ہرات میں ہونے والے اِن دھماکوں کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔زیادہ تر ہلاکتیں ٹینکر ٹرک دھماکے کے نتیجے میں ہوئیں جس میں اندازا 1500 کلوگرام دھماکہ خیز مواد لدا ہوا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی نے گذشتہ ہفتے کابل میں منعقدہ ایک بین الاقوامی اجلاس میں بتایا کہ اِن شدید دھماکوں کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 350 زخمی ہوئے، جن میں غیر ملکلی شامل ہیں۔یہ 2001 کے بعد افغانستان میں ہونے والا مہلک ترین حملہ تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…