پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

خلیجی ممالک کے بحران کی اصل وجہ قطر کا امریکہ کے ساتھ کونسا تنازعہ ہے؟

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)خلیجی ممالک کے سفارتی بحران کی وجہ قطر اور امریکہ کے درمیان ایل این جی کی جنگ ہے۔ امریکا کا اصل ہدف ایل این جی کی ایشیائی اور لاطینی امریکا کی منڈیوں سے قطر کو بے دخل کرنا ہے۔اس وقت قطر دنیا میںایل این جی کی برآمد میں سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے۔امریکا تیس مجوزہ اور چھ زیر تعمیر ایل این جی ٹرمینلز کے ساتھ دنیا میں چھا جائے گا۔

ترکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے مسقتبل میںامریکا کی ایل این جی مارکیٹ میں سرفہرست ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔انٹرنیشنل گیس یونین اورمائع قدرتی گیس درآمد کنندگان کے بین الاقوامی گروپ کی جانب سے باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق قطر نے سن 2016 میں ایل این جی کی 77 ملین ٹن برآمد کی تھی۔قطر کی این ایل جی کی کل برآمدات کا ساٹھ فی صد ایشیائی خطے کو ہو رہا ہے۔قطر سے ایل این جی لینے والوں میں سرفہرست ممالک میں جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، برطانیہ اور چین سرفہرست ہیں۔قطر سے جاپان کو14عشاریہ 5 ملین ٹن ، جنوبی کوریا کو 12عشاریہ3 ملین ٹن، بھارت کو 8عشاریہ8ملین ٹن، برطانیہ کو9عشاریہ 3ملین ٹن اور چین کو تقریبا 5 ملین ٹن ایل این جی کی برآمد کی جا رہی ہے۔قطر کی ایل این جی کی مجموعی صلاحیت 77 ملین ٹن ہے۔ایل این جی مارکیٹ میںقطر کا مضبوط ترین حریف امریکا ہے جس کی سن 2015میں مجموعی سالانہ ایکسپورٹ330ہزار ٹن تھی۔

مستقبل قریب میں امریکاایل این جی ٹرمینلز میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کے ساتھ ایشیا میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہے۔امریکی منصوبوں کی تکمیل 2018اورسن 2024 کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔ اس وقت امریکا کے دو ٹرمینلز ایل این جی برآمد کرنے میں فعال ہیں۔امریکا کے زیر تعمیر چھ ایل این جی منصوبوں کی مجموعی صلاحیت57عشاریہ55ملین ٹن ہے ۔تمام مجوزہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد ایل این جی درآمد میں امریکا کی مجموعی صلاحیت تین سو ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔

امریکا منصوبوں کے ذریعے ایشیائی اور لاطینی امریکاکی منڈیوں کو ہدف بنا رہا ہے۔ اسی لئے وہ حکمت عملی سے دنیا میں ایل این جی کے رہنما کے طور پر قطرکو بے دخل کرنا چاہتا ہیجبکہ روس بھی مارکیٹ شیئر میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔فی الحال آسٹریلیا ایل این جی فروخت میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جس کی 32عشاریہ8 ملین ٹن کی کل برآمد ی صلاحیت ہے۔ آسٹریلیا کے زیر تعمیر پانچ ٹرمینلز اور آٹھ مجوزہ منصوبے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت63عشاریہ 3ملین ٹن ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…