ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں یوسف القرضاوی کی کتابوں پر پابندی عائد،وزیرتعلیم کی تصدیق

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی حکومت نے قطری حمایت یافتہ عالم دین یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر سعودی عرب میں مکمل طورپر پابندی عاید کردی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسی نے ایک عاجلانہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ مملکت میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل مصری نژاد مبلغ یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر پابندی ہے اور سعودیہ کے کسی اسکول یا یونیورسٹی میں ان کی کوئی کتاب موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف القرضاوی کی تمام کتب اسکولوں اور جامعات کے نصاب سے نکال دی گئی ہیں۔ ان کی کتب کی سعودی عرب میں طباعت و اشاعت پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے تاکہ ان میں بیان کردہ حساس موضوعات میں سعودی طلبا وطالبات کو الجھا کر دہشت گردی کی راہ پر چلنے سے روکا جاسکے۔سعودی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوسف القرضاوی کی کتب کو نصاب سے نکالیں اور لائبریریوں میں موجود ان کی کتب کو وہاں سے ہٹایا جائے۔سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یوسف القرضاوی کی کتب پر پابندی ایک ایسے وقت میں عاید کی گئی ہے جب مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشت گردی میں ملوث 59 شخصیات اور 12اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں شامل تمام شخصیات اور اداروں کو قطری حکومت کی سرپرستی اور مالی تعاون حاصل ہے۔وزارت تعلیم کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصری نژاد یوسف عبداللہ القرضاوی کا نام دہشت گردی کی معاون شخصیات میں شامل ہے۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ مملکت میں فرقہ وارنہ مواد، گمراہ کن نظریات کی ترویج اورانتہا پسندانہ افکار پر مبنی لٹریچر کی طباعت واشاعت پر سختی سے پابندی عاید کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں متنازع نوعیت کا لٹریچر لانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…