بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ کوایک فضائی حملے میں ہلاک کردیاگیاہے ۔شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ، داعش کا گڑھ سمجھے جانیوالے الرقہ کے علاقے میں ہفتے کو رات بھر بمباری کی گئی جس میں داعش کاسربراہ ابوبکربغدادی ماراگیاتاہم کسی اورذریعے نے ابوبکربغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ابھی تک نہیں کی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ابوبکربغدادی کا نائب ایاد الجمیلی بھی
ایک فضائی حملے میں مارے جاچکاہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالمی دہشتگرد تنظیم کے سربراہ ابوبکربغدادی کی ہلاکت کی خبریں آتی رہی ہیں جوکہ بعدمیں غلط ثابت ہوئی ۔شام کاعلاقہ الرقہ داعش کاگڑھ سمجھاجاتاہے جس میں کالعدم تنظیم نے مبینہ اسلامی قانون نافذ کرنے کیلئے اپنا سکول نصاب ، اسلامی عدالتیں اور پولیس یونٹس بھی تشکیل دے رکھے ہیں۔ یہاں پر داعش سرقلم بھی کرتی ہے اور مقتولین کی لاشیں لٹکادی جاتی ہیں ۔